ایران کی وارننگ: یروشلم پر امریکی فیصلہ سے اسرائیل میں بڑھے گی تباہی

Dec 12, 2017 04:55 PM IST | Updated on: Dec 12, 2017 04:55 PM IST

تہران۔ ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت کی شکل میں منظوری دینے کے فیصلہ سے اسرائیل میں تباہی بڑھے گی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے کے مطابق، حاتمی نے پیر کے روز کہا کہ تل ابیب سے ہٹا کر امریکی سفارت خانے کو یروشلم لے جانے کا فیصلہ مشرق وسطی میں تنازعہ کا ذمہ دار ہوگا۔

حاتمی نے کہا، امریکہ کے اس اقدام سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد بڑھے گا اور یہودی حکومت کا زوال ہو جائے گا۔ حاتمی نے کہا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے یکطرفہ طور پر لئے گئے اس اقدام کی مذمت کرتا ہے۔

ایران کی وارننگ: یروشلم پر امریکی فیصلہ سے اسرائیل میں بڑھے گی تباہی

ایرانی صدر حسن روحانی کی فائل فوٹو۔

ایران کے مسلح افواج کے سربراہ محمد باگھیری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ اسرائیل میں بغاوت کا آغاز ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز