ایران نیوکلیائی معاہدہ پر عمل کررہا ہے: جیمزمیٹس

واشنگٹن۔ امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے آج کہا کہ ایران بنیادی طور پر اپنے نیوکلیائی معاہدھ پر عمل کرتا آیا ہے۔

Oct 04, 2017 04:27 PM IST | Updated on: Oct 04, 2017 04:27 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ  کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے آج کہا کہ ایران بنیادی طور پر اپنے نیوکلیائی معاہدھ پر عمل کرتا آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ یہ تفتیش کررہی ہے کہ 2015میں ہوا یہ معاہدہ امریکی سلامتی مفادات کو مکمل کرتا ہے یا نہیں۔ مسٹر ٹرمپ کے پاس یہ یقینی کرنے کیلئے 15اکتوبر تک کا وقت ہے کہ ایران اس نیوکلیائی معاہدہ پر عمل کررہاہے یا نہیں۔ اس نیوکلیائی معاہدہ کی برطانیہ،چین،فرانس،جرمنی روس اور یوروپی یونین نے حمایت کی تھی ۔

مسٹر میٹس نے کہا کہ نیوکلیائی معاہدہ پر ایران کو کچھ موضوعات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی ایجنسی کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایران کچھ امور کو چھوڑ کر نیوکلیائی معاہدہ پر عمل کررہا ہے۔

ایران نیوکلیائی معاہدہ پر عمل کررہا ہے: جیمزمیٹس

امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس: فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز