سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کیلئے ایران تیار ، مگر رکھی یہ دو شرائط ؟

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب سے اپنے تعلقات بہتر بنانے کیلئے ہیں مگر اس کیلئے دو شرط ہے ۔

Dec 10, 2017 09:44 PM IST | Updated on: Dec 10, 2017 09:44 PM IST

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب سے اپنے تعلقات بہتر بنانے کیلئے ہیں مگر اس کیلئے دو شرائط ہیں ۔ پہلی شرط یہ ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ دوستی ختم کردے جبکہ دوسری شرط یہ ہے کہ سعودی عرب یمن میں جاری بمباری کو بند کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں تہران میں سعودی سفارتخانے پر مظاہرین کے حملے کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں زیادہ کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر روحانی کا کہنا تھا کہ 'پہلے صیہونیوں سے غلط دوستی ترک کریں اور دوسرے یمن پر غیر انسانی بمباری بند کرے، ایسے میں ہمیں سعودی عرب سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم سعودی عرب سے اپنے تعلقات بحال کر سکتے ہیں اور ان سے اچھا رشتہ رکھ سکتے ہیں۔'

سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کیلئے ایران تیار ، مگر رکھی یہ دو شرائط ؟

صدر روحانی کی یہ تقریر آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تھی اور اسے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے معاملے پر خاموش نہیں رہے گا اور اس ضمن میں کوئی بھی قدم اٹھائے گا۔ 'ہم بڑی طاقتوں کی سازشوں، امریکہ اور صیہونی تکبر کے سامنے نہ کبھی خاموش رہے ہیں اور نہ رہیں گے۔ اور ہم اپنی طاقت کےمطابق فلسطینی قوم کی مدد کے لیے اور بیت المقدس کے مقام کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے اور مدد کریں گے کیونکہ یہ مسلمانوں کی سرزمین ہے۔'

خیال رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں تہران میں سعودی سفارتخانے پر مظاہرین کے حملے کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ سعودی عرب اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے اور اس کا الزام ہے کہ ایران درپردہ حوثی باغیوں کی حمایت کر رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز