اسکارف کی بے حرمتی پر ایرانی خاتون کو 20 سال قید کی سزا

ایک ایرانی خاتون کو اسکارف کی بے حرمتی کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

Jul 11, 2018 11:07 AM IST | Updated on: Jul 11, 2018 11:07 AM IST

تہران ۔ ایک ایرانی خاتون کو اسکارف کی بے حرمتی کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔42 سالہ شاپارک شجاریزادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ احتجاج کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران کے ٹریفک آئی لینڈ پر اپنے سر سے اسکارف اتار کر اسے چھڑی کے کنارے پر لپیٹ کر لہرا رہی تھی۔

شجاریزادی کو فروری میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ اپریل کے آخر میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے روپوش ہیں ۔شجاریزادی نے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا کہ انہیں اسکارف کی مخالفت کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسکارف کی بے حرمتی پر ایرانی خاتون کو 20 سال قید کی سزا

علامتی تصویر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز