یمن میں حوثی باغیوں کو میزائل دے رہا ہے ایران: امریکہ کا الزام

Dec 15, 2017 09:14 AM IST | Updated on: Dec 15, 2017 09:14 AM IST

واشنگٹن۔  امریکہ نے ایران پر یمن کےحوثی باغیوں کو میزائل مہیا کرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نکی ہیلی نےصحافیوں کو گزشتہ ماہ ریاض ایئر پورٹ کے پاس ایک بیلسٹک میزائل کے باقیات کو دکھایا۔ انہوں نے کہا اس پر’ میڈ ان ایران کے اسٹیکر بھی ہو سکتے تھے‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ایران اگرچہ حوثي باغیوں کو ہتھیار دینے سے انکار کرتا رہا ہے۔ اس کے مطابق یہ دعوے غیر ذمہ دارانہ، اکسانے والے اور تباہ کن رجحان والے ہیں۔ حوثی باغی 2015 سے ہی یمنی حکومت کی حمایت کرنے والی سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یمن میں حوثی باغیوں کو میزائل دے رہا ہے ایران: امریکہ کا الزام

حوثی باغی 2015 سے ہی یمنی حکومت کی حمایت کرنے والی سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج سے جدوجہد کر رہے ہیں: فائل فوٹو: گیٹی امیجیز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز