ایران کے خلاف جنگ تھوپی گئی تو پیچھےنہیں ہٹوں گا : روحانی

Feb 10, 2017 05:22 PM IST | Updated on: Feb 10, 2017 05:22 PM IST

انقرہ۔  ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف جنگ کی صورتحال پیدا کرنے والوں سے وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر مسٹر روحانی نے کہا کہ ان کے ملک پر جنگ تھوپنے کی کوشش پر وہ پیچھےہٹنے والے نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کی چند اہم شخصیات کے علاوہ امریکہ ایران کو دھمکی دے رہا ہے ۔ ان لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ایران کے ساتھ دھمکی کی زبان نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

ایران کے خلاف جنگ تھوپی گئی تو پیچھےنہیں ہٹوں گا : روحانی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز