ایرانی فوجی نے اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلا کر خودکشی کرلی

Jul 18, 2017 02:34 PM IST | Updated on: Jul 18, 2017 02:34 PM IST

بیروت۔  ایران کے ایک فوجی نے آج بیرک میں اپنے ساتھی فوجیوں پر گولیاں چلا دیں جس میں تین فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد فوجی نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی مہر نے اس بات کی اطلاع دی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ تہران کے شمال مغرب سے 40 کلو میٹر دو ابیک شہر میں پیش آیا۔

ابیک کے گورنر علی رضا رحمانی نے کہا کہ اس واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے اور جانچ سے قبل کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے۔ مسٹر رحمانی نے کہا کہ ایرانی فوج میں عام طور پر ایسے واقعات نہیں ہوتے ہیں۔

ایرانی فوجی نے اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلا کر خودکشی کرلی

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز