Live Results Assembly Elections 2018

عراق : تلعفر پر قبضہ کیلئے فوجی کارروائی شروع ، وزیر اعظم نے کہا :  خود سپردگی کرو یا مرنے کیلئے تیار ہو جاؤ

عراقی سیکورٹی فورسز نے تلعفر کو داعش کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے کے وسیع پیمانہ پر کارروائی شروع کردی ہے ۔

Aug 20, 2017 01:29 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 01:29 PM IST

بغداد: عراقی سیکورٹی فورسز نے تلعفر کو داعش کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے کے وسیع پیمانہ پر کارروائی شروع کردی ہے ۔ وزیر اعظم حیدر العبادی نے بتایا کہ امریکی حمایت یافتہ اس کارروائی کا اگلا ہدف تلعفر شہر سے داعش کے انتہا پسندوں کو باہر نکالنا ہے۔ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں، مسٹر عابدی نے شدت پسندوں کو خبردار کیا کہ خودسپردگی کرو یا مرنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔

موصل سے 80 کلو میٹر کے مغرب میں واقع، تلعفر شہر طویل عرصے سے سنی باغیوں کا گڑھ رہاہے۔ لیکن جون میں یہ داعش کے قبضہ والے علاقے سے باہرہوگیا تھا۔ امریکی اور عراقی فوجی کمانڈروں کے مطابق، اس شہر میں تقریبا دو ہزار د شدت پسند ہیں۔

عراق : تلعفر پر قبضہ کیلئے فوجی کارروائی شروع ، وزیر اعظم نے کہا :  خود سپردگی کرو یا مرنے کیلئے  تیار ہو جاؤ

photo : AFP

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز