عراقی فوج کا کسی مزاحمت کے بغیر کرکک کے بڑے علاقہ پر کنٹرول کا دعویٰ

Oct 16, 2017 10:46 AM IST | Updated on: Oct 16, 2017 10:46 AM IST

بغداد۔ عراقی افواج نے کرد پیش مرگہ کے بغیر کسی مزاحمت کے تیل سے مالا مال کرکک کے بڑے علاقہ پر کنٹرول کر لیا ہے۔ عراقی ٹیلیویژن نے پیر کو بتایا کہ عراقی فوجیوں نے نصف شب میں شہر کے مغرب میں واقع اہم فضائی ٹھکانوں اور آئل فیلڈ کی جانب بڑھنا شروع کیا۔ ٹی وی چینل کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنی فوج کو عوام اور پیش مرگہ کے تعاون سے کرکک میں امن و امان قائم کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

وہیں، العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، عراقی فوج کے نویں آرمرڈ ڈویژن کے ترجمان کیٹپن صلاح الکنانی نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ فوج کے کرکک کی طرف پیش قدمی کا مقصد شہر کے مغرب میں واقع فضائی اڈہ نمبر ایک کا کنٹرول سنبھالنا ہے۔ عراقی فوجی عہدیدار نے کہا کہ ضروری پڑی تو کرکک پر دھاوا بول دیں گے۔

عراقی فوج کا کسی مزاحمت کے بغیر کرکک کے بڑے علاقہ پر کنٹرول کا دعویٰ

تصویر: العربیہ ڈاٹ نیٹ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز