عراقی فوج نے اسلامک اسٹیٹ کے مضبوط گڑھ تلعفر کے بعض حصوں پرقبضہ کیا

بغداد۔ عراقی فوج نے ملک کے شمال مغرب حصے میں اسلامک اسٹیٹ کے مضبوط گڑھ تلعفر شہر میں سبقت حاصل کرتے ہوئے یہاں کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

Aug 24, 2017 09:27 AM IST | Updated on: Aug 24, 2017 09:27 AM IST

بغداد۔  عراقی فوج نے ملک کے شمال مغرب حصے میں اسلامک اسٹیٹ کے مضبوط گڑھ تلعفر شہر میں سبقت حاصل کرتے ہوئے یہاں کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ عراقی مشترکہ مہم کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس علاقہ میں جنگ کے چوتھے دن عراقی فوج نے شہر کے مغربی بیرونی حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے منگل کو عراقی فوج اور دہشت گردی مخالف دستہ تلعفر شہر میں داخل ہوگیا تھا لیکن عراقی فوج نے بتایا کہ ابھی اس شہر کے صرف ایک تہائی حصہ پر ہی قبضہ کیا جا سکا ہے باقی حصے پر اب بھی آئی ایس کا قبضہ ہے ۔

خیال ر ہے کہ نو مہینہ کی سخت مشقت کے بعد امریکی اتحادی افواج نے عراق کے موصل شہر پر قبضہ کیا تھا، جس کے بعد سے تلعفر شہر سے آئی ایس کو ہٹانا امریکی اتحادی افواج کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

عراقی فوج نے اسلامک اسٹیٹ کے مضبوط گڑھ تلعفر کے بعض حصوں پرقبضہ کیا

photo : AFP

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز