داعش کے قبضے سے آزاد ہوا موصل ، عراقی وزیر اعظم نے کیا جیت کا اعلان

Jul 09, 2017 08:37 PM IST | Updated on: Jul 09, 2017 08:37 PM IST

موصل : عراق کے شہر موصل سے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ عراق کے وزیر اعظم نے اتوار کو آئی ایس پر جیت کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم عابدی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 'سکیورٹی فورسز کے چیف کمانڈر آزاد کرائے گئے موصل شہر پہنچے اور انہوں نے بہادر جوانوں اور عراقی عوام کو عظیم فتح کی مبارکباد دی۔

موصل کا آزاد ہونا آئی ایس اور اس سرغنہ ابو بکر بغدادی کی ابھی تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔ تین سال پہلے داعش نے اس شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔

داعش کے قبضے سے آزاد ہوا موصل ، عراقی وزیر اعظم نے کیا جیت کا اعلان

گزشتہ سال اکتوبر میں عراقی فوج نے امریکی قیادت والی اتحادی افواج کے ساتھ مل کر موصل کی جنگ چھیڑی تھی۔ فضائی حملوں اور جارحانہ زمینی جنگ کے بعد جنوری میں شہر کا مشرقی حصہ آئی ایس سے آزاد کرا لیا گیا تھا۔

تاہم جنگ میں اگرچہ موصل شہر کو زبردست تباہی جھیلنی پڑی ہے۔ اس قدیم شہر کے کئی حصے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ ہزاروں شہری ہلاک اور 10 لاکھ لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز