دبئی۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل شہر کو خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے فوج کو مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم العبادی موصل کی آزادی کا اعلان کرنے کے لئے شہر میں واقع ٹگرس ندی کے ساحل پر موجود تھے جہاں چند فوجی آئی ایس پر فتح کا جشن منا رہے تھے۔
وزیر اعظم نے آئی ایس کے خلاف عراق کی فوج کی فتح کا اعلان کیا۔ عراقی فوجیں موصل کو آئی ایس کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے گزشتہ سال اکتوبر سے ہی جنگ لڑ رہی تھیں۔ اس جنگ میں امریکی فضائیہ بھی عراق کی فوج کی مدد کر رہی تھی۔ آئی ایس نے موصل کو 2014 سے ہی اپنے قبضے میں لے رکھا تھا۔ فرانس کے صدر ایمینوئل میخراں نے بھی عراقی فوج کی اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم العبادی موصل کی آزادی کا اعلان کرنے کے لئے شہر میں واقع ٹگرس ندی کے ساحل پر موجود تھے جہاں چند فوجی آئی ایس پر فتح کا جشن منا رہے تھے۔ تصویر، رائٹرز