ونود کھنہ کے لیے اعضا عطیہ کریں گے عرفان خان

بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ونود کھنہ کے لیےاعضاء عطیہ کریں گے۔

Apr 07, 2017 01:26 PM IST | Updated on: Apr 07, 2017 01:26 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ونود کھنہ کے لیےاعضاء عطیہ کریں گے۔ ونود کھنہ کو گزشتہ جمعہ کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ اب ان کی حالت میں بہتری ہے۔ ونود کھنہ کی تشویشناک حالت کے پیش نظر عرفان نے کہا کہ اگرضرورت پڑی تو میں اپنا اعضاء عطیہ کر دوں گا۔

عرفان اپنے پسندیدہ اداکار ونود کھنہ کی صحت سے کافی فکر مند ہیں اور جلد ہی ان کے صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ’’ونود کھنہ ہندی فلم انڈسٹری کے سب سے خوبصورت انسان ہیں، میں نے ان کی ساری فلمیں دیکھی ہیں، ان کی خرابی ء صحت کی خبر سن کر دھچکا لگا،کوئی بھی مدد ہو ضرور کروں گا، ضرورت پڑی تو اپنا اعضاء عطیہ کر دوں گا‘‘۔

ونود کھنہ کے لیے اعضا عطیہ کریں گے عرفان خان

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز