القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں : امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید

فرقہ پسندی ایک لعنت ہے اور اس کو ختم کرنے کے لیے ’کلمہ حق‘ کی پیروی کرتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرنے چاہیں۔

Oct 30, 2017 09:37 PM IST | Updated on: Oct 30, 2017 09:37 PM IST

اسلام آباد :  امام کعبہ ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید کا کہنا ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام دراصل امن کا مذہب ہے۔ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے امام کعبہ کا ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ فرقہ پسندی ایک لعنت ہے اور اس کو ختم کرنے کے لیے ’کلمہ حق‘ کی پیروی کرتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرنے چاہیں۔

ریڈیو پاکستان نے امام کعبہ کے ایک ٹی وی انٹرویو کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک سوال کے جواب میں امام کعبہ نے بتایا کہ “جہاد کا اعلان کرنا صرف ریاست کا اختیار ہے اور کوئی گروپ یا تنظیم اس کا اعلان نہیں کرسکتی۔” انہوں نے کہا کہ ’قرآن پاک میں اللہ رب العزت کا کہنا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے ایک فرد کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے‘۔

القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں : امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید

Loading...

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ آپس کے اختلافات اور عدم برداشت کی وجہ سے مسلم ممالک مشکلات کا شکار ہیں اور ان خدشات کو مسترد کیا کہ مسلم ممالک کی افواج کا اتحاد کسی ملک کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پاکستانی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی سے جنگ کے خلاف بنائے جانے والے 39 مسلم ممالک کی افواج کے اتحاد کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز