افغانستان میں آئی ایس اور طالبان نے 35 افراد کا اغوا کیا

Sep 11, 2017 02:42 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 02:42 PM IST

دوبئی۔ شمالی افغانستان کے جاوزجان صوبے سے اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) اور طالبان کے دہشت گردوں نے 35 شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق آئی ایس اور طالبان دونوں نے صوبہ کے کوش ٹیپا اور رخاب اضلاع کے بیچ راستوں پر چوکیوں کی تعمیر کی ہے۔ دونوں دہشت گرد تنظیموں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام پر لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حال ہی میں، دونوں تنظیموں نے 35 شہریوں کو یرغمال بنایا ہے۔

افغان نیشنل آرمی کی 209 ویں شاہین کور کے پریس آفیسر نصر اللہ جمشیدی نے کل اس واقعے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کا گروہ جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اپنے روایتی گڑھ سے آگے بڑھ کر شمال کے پرامن علاقوں تک پھیل گیا ہے جہاں وہ نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شامل کر رہا ہے۔

افغانستان میں آئی ایس اور طالبان نے 35 افراد کا اغوا کیا

افغان پولیس: علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز