اسلام آباد میں داعش کا پرچم، نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

Sep 25, 2017 05:34 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 05:34 PM IST

اسلام آباد۔ اقوام متحدہ میں ہندستان اور پاکستان کی طرف سے ایک دوسرے کو بالترتیب ’’ٹیررستان‘‘ اور ’’مدر آف ٹیروریزم‘‘ قرار دینے پر ردعمل کا ماحول ابھی گرم ہی تھا کہ پاکستانی دارالحکومت میں دہشت گرد تنظیم داعش کا جھنڈا لہرادیا گیا۔ پاکستانی پولیس کے مطابق اس ممنوعہ تنظیم کا پرچم اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے پل کے قریب سکستھ روڈ پر لگایا گیا تھا، جسے بعد ازاں اتار دیا گیا۔ اس بابت نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ گرفتاری اور ثبوت کے انتظار تک ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ سیل رہے گی۔

پاکستانی حکام کے حوالے سے ڈان نے بتایا کہ چونکہ کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے اس لیے ایف آئی آر کو سیل کیا گیا ہے جبکہ پولیس مذکورہ کیس کی تحقیقات جاری رکھے گی اور ثبوت سامنے آنے کے بعد ایف آئی آر کو دوبارہ کھول کر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے داعش کا پرچم لہرائے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اسلام آباد میں داعش کا پرچم، نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

اسلامک اسٹیٹ: فائل فوٹو، علامتی تصویر۔

اخبار کے مطابق ماضی میں بھی اسلام آباد سمیت پاکستان کے متعدد شہروں میں داعش سے متعلق وال چاکنگ ہوتی رہی ہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے بعض کارروائیوں میں داعش کے جنگجوؤں کو گرفتار یا ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز