دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوبکر بغدادی فضائی حملے میں ہلاک ، برطانوی میڈیا کا دعوی

Jun 11, 2017 05:36 PM IST | Updated on: Jun 11, 2017 05:36 PM IST

دمشق : برطانوی میڈیا نے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے شام میں ایک فضائی حملے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار فضائی حملوں میں ابو بکر البغدادی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبریں میڈیا میں آچکی ہیں جب کہ اس کے سر کی قیمت 2 کروڑ پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا نے شام کے سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی شام کے علاقے الرقہ میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے ۔ تاہم داعش نے تاحال ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوبکر بغدادی فضائی حملے میں ہلاک ، برطانوی میڈیا کا دعوی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز