داعش نے قاہرہ بلاسٹ کے حملہ آور کا ویڈیو جاری کیا

Feb 20, 2017 12:12 PM IST | Updated on: Feb 20, 2017 12:12 PM IST

قاہرہ۔  دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے اتوار کو ایک ویڈيو نشر کیا جس میں ایک شخص گذشتہ سال دسمبر میں قاہرہ واقع قبطی چرچ بم دھماکے کے لئے خود کو ذمہ دار بتا رہا ہے۔ ویڈيو میں نقاب پوش شخص جنگی لباس میں ہے جس کی شناخت ابو عبداللہ المصری کے طور پر کی جا رہی ہے۔ وہ اس ویڈيو میں دنیا کے تمام دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور مصر کی جیل میں بند دہشت گردوں کو جلد ہی رہا کرا لئےجانے کا وعدہ کر رہا ہے۔

مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے پہلے ہی اس 22 سالہ حملہ آور طالب علم کی شناخت محمود شفیق کے طور پر کی تھی۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ اسی نے اپنا نام تبدیل کرکے ابو عبداللہ المصری رکھا ہے۔ وہ سال 2014 میں اطلس میں اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونے سے پہلے دو ماہ تک جیل میں قیدتھا۔ اس ویڈيو میں یہ شخص کہتا ہے، "آخر میں، جیلوں میں بند میرے بھائیوں آپ لوگ خوش رہیں، آپ لوگ مجھ پر یقین کریں۔ آپ کو پریشان یا غمزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں قسم کھاتا ہوں کہ ہم لوگ جلد قاہرہ کو آزاد کریں گے اور آپ لوگوں

داعش نے قاہرہ بلاسٹ کے حملہ آور کا ویڈیو جاری کیا

فائل فوٹو

کو بھی قید سے آزاد کرایا جائے گا۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ لوگ خوشی کے ساتھ رہیں گے۔" واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں سنت مارکس کیتھیڈرل چرچ کے قریب کئے گئے حملے میں کم از کم 28 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جس میں زیادہ ترخواتین اور بچے ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز