فرانس میں اسلامی اسکالر پر آبروریزی کا الزام

پیرس۔ فرانسیسی مستغیث ان دو خواتین کے الزامات کی چھان بین کررہےہیں جن کا کہنا ہے کہ ممتاز عالم دین اور آکسفورڈ پروفیسر طارق رمضان نے ان کی آبروریزی کی ہے۔

Oct 31, 2017 08:20 PM IST | Updated on: Oct 31, 2017 08:21 PM IST

پیرس۔  فرانسیسی مستغیث ان دو خواتین کے الزامات کی چھان بین کررہےہیں جن کا کہنا ہے کہ ممتاز عالم دین اور آکسفورڈ پروفیسر طارق رمضان نے ان کی آبروریزی کی ہے۔ یہ اطلاع بی بی سی نے دی ہے۔ مبینہ مظلوم عورتوں میں سے ایک ہندہ عیاری نے ایک فرانسیسی ٹی وی صحافی کو بتایا کہ مسٹر رمضان نے2012 میں پیرس کے ایک ہوٹل میں انہیں زد میں لیا تھا اور ’’انہوں نے صریحا ایک جنگلی جانور کی طرح خود کو مجھ پر سوار کردیا تھا۔‘‘ فیس بک پر پروفیسر رمضان نے بہرحال اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک جھوٹی مہم ہے ان کا وکیل متعلقہ عورت کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔

مس عیاری نے جو پہلے مکمل اسلامی حجاب استعمال کرتی تھیں اب ایک سیکولر خاتون ایکٹیوسٹ ہیں، کہا ہےکہ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیت ہاروے وینسٹن کے جنسی ہراسانی والے اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد انہیں تحریک ملی کہ وہ بھی مسٹر رمضان کا کردار سامنے لائیں۔ بی ایف ایم ٹی وی پر مس عیاری نے بتایا کہ وہ اسلام سے متعلق کچھ سوالات پوچھنے کے لئے مسٹر رمضان کے ہوٹل کے کمرے میں گئیں تھیں اور اس وقت وہ ان کی زبردست مداح تھیں۔ مبینہ آبروریزی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’انہوں نے میرا بھرپور بوسہ لیا...اور پھر چند لمحوں کے لئے انہوں نے میری سانسیں بند کردیں، مجھے ایسا لگا جیسے میں واقعی مر رہی ہوں۔ ‘‘ اسلام قبول کرنے والی ایک دوسری خاتون نے الزام لگایا ہے کہ طارق رمضان نے 2009 میں لیون کے ایک ہوٹل میں ان کی آبروپامال کی تھی۔

فرانس میں اسلامی اسکالر پر آبروریزی کا الزام

طارق رمضان: اے ایف پی۔ فائل فوٹو۔

مسٹر رمضان نے ان تمام الزامات کو کردار کشانہ مہم قراردے کر دو ٹوک مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ان کے دیرینہ حریفوں کی چال ہے۔

مسٹر رمضان مسلم اسکالروں میں ایک متنازعہ لیکن اثر رکھنے والے اسکالر ہیں۔وہ بنیاد پرستانہ اسلام کو چیلنج کرتے ہیں لیکن ان کے بعض ناقدین ان پر سیاسی اسلام پھیلانے کا الزام لگاتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کی قومیت رکھنے والے پروفیسر رمضان اخوان المسلمین کے بانی حسن البناء کے پوتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز