اسرائیل نے اپنے شہریوں کو مصر کے سینائی صوبہ کوچھوڑنے کا مشورہ دیا

Jan 25, 2017 07:25 PM IST | Updated on: Jan 25, 2017 07:25 PM IST

یروشلم۔  اسرائیل نے مصر میں تشدد کے امکانات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو جزیرہ نما سینا کو جلد از جلد چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسرائیل کی انسداد دہشت گردی سے متعلق ڈائریکٹوریٹ نے مصر کے سینائی صوبے میں چھٹیاں منانے پہنچے اپنے شہریوں سے کہا کہ یہاں پر حملے ہو سکتے ہیں۔ یہ سب سے سنگین انتباہ مانا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسے’انتہائی زیادہ اور پختہ‘ خطرہ قرار دیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے جاری بیان میں بتایا، "ڈائریکٹوریٹ نے اطلس علاقے میں واقع سیاحتی مقامات پر حملوں کے امکان پرفوری خبردار کیا ہے۔" ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ 25 جنوری 2011 کو مصر میں آئے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ برس کئی حملے ہوئے تھے

اسرائیل نے اپنے شہریوں کو مصر کے سینائی صوبہ کوچھوڑنے کا مشورہ دیا

جس کے پیش نظر یہاں زیادہ خطرہ ہے۔ اسرائیل اور مصر کے درمیان1978 میں امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے اور جزیرہ نما کا مشرقی ساحل ایک مقبول بین الاقوامی

سیاحتی مقام ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز