اسرائیلی فوج نے فلسطینی ڈرائیور کو بس اسٹاپ کو ٹکر مارنے پر ماردی گولی

Jan 26, 2017 11:48 AM IST | Updated on: Jan 26, 2017 11:48 AM IST

یوروشلم : اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کار ڈرائیور کومغربی کنارے کےبس اسٹاپ پر ٹکر مارنے پر گولی مارکر ہلاک کردیا۔ فوج کے مطابق ویسٹ بینک بس اسٹاپ ، جو اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے ، کے نزدیک فوج نے ایک فلسطینی شخص کو گولی ماری ۔  فلسطینی وزارت صحت نے فوری طورپر ہلاک شدہ شخص کی تفصیل دینے سے انکار کردیا ہےلیکن فلسطینی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق یہ شخص رملہ میں قلندہ مہاجر کیمپ کا رہنے والا تھا۔

فوج نے کل بتایا کہ ٹکر میں کسی کے بھی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی ڈرائیور کو بس اسٹاپ کو ٹکر مارنے پر ماردی گولی

AFP PHOTO

فوج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے ،’’ایک فلسطینی شخص نے شمال مشرق رملہ میں واقع کوکھاو یاکوو ک کی سمت جانے والے راستے پر بس اسٹاپ پر ایک گاڑی سے ٹکر ماردی،فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فوج نے حملہ آور پر فائرنگ کردی،جس میں اس کی موت ہوگئی۔‘‘

ویسٹ بینک میں ایک دیگرواقعہ میں فوجی جوانوں نے مشین گن سے ان پر فائرنگ کرنے والے فلسطینی کو گولی ماردی جس میں وہ زخمی ہوگیا اور اسے اسرائیل کے ایک اسپتال میں علاج کے لئے لے جایا گیا ہے۔فوج نے بتایا کہ جوانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز