اسرائیل کا قطری نیوز چینل الجزیرہ کی مقامی نشریات بند کرنے کا فیصلہ

Aug 06, 2017 09:11 PM IST | Updated on: Aug 06, 2017 09:11 PM IST

یروشلم: اسرائیل نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے صحافیوں کی سہولیات ختم کرنے، ان کے یروشلم بیورو کو بند کرنے اور قطر کے مرکز سے الجزیرہ کی نشریات کو مقامی کیبل اور سٹیلائٹ پروس سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ اطلاع اسرائیلی وزير مواصلات آیوب کارا نے آج دی ہے۔

اسرائیلی وزیر موصوف نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے اسٹیشن پر دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے بتایا کہ کیبل آپریٹروں نے اس منصوبے پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے، جس کے تحت الجزیزہ ٹی وی چینل کے قطر اسٹیشن سے عربی اور انگریزی نشریات کو اسرائیلی فضاؤں سے دور رکھنے پر رضامندی کی گئی ہے۔ تاہم، انہوں نے مزید بتایا کہ الجزیرہ ٹی وی کے یروشلم میں واقع بیورو آفس کو بند کرنے کے لئے قانون میں تبدیلی درکار ہوگی۔

اسرائیل کا قطری نیوز چینل الجزیرہ کی مقامی نشریات بند کرنے کا فیصلہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز