Live Results Assembly Elections 2018

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کے باہر نصب میٹل ڈٹیکٹروں کو ہٹانے کا فیصلہ

یروشلم۔ اسرائیل نے آج فیصلہ کیا ہےکہ یروشلم کے پرانے شہر میں واقع مسجد اقصیٰ کے باہرلگائے گئے میٹل ڈٹیکٹروں کو ہٹائے گا۔

Jul 25, 2017 01:38 PM IST | Updated on: Jul 25, 2017 01:56 PM IST

یروشلم۔ اسرائیل نے آج فیصلہ کیا ہےکہ یروشلم کے پرانے شہر میں واقع مسجد اقصیٰ کے باہرلگائے گئے میٹل ڈٹیکٹروں کو ہٹائے گا۔ اسرائیل کی کابینہ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی میٹنگ میں میٹل ڈٹیکٹروں کی جگہ کم رکاوٹ والی نگرانی سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی کابینہ نے کئی گھنٹوں تک چلی میٹنگ میں میٹل ڈٹیکٹر پھاٹک کو ہٹانے کے حق میں فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ 14جولائی کو دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے احاطے کے داخلی دروازوں پر میٹل ڈٹیکٹر لگانا شروع کیا تھا جس کی شدید مخالفت ہورہی تھی اور علاقے میں تنازعہ کافی بڑھ گیا تھا۔ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی سب سےاہم ترین مسجدوں میں سے ایک ہے۔ اس مسجد کی اہمیت اس لئے ہے کہ یہاں رسول اللہ حضورؐ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی تھی۔

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کے باہر نصب میٹل ڈٹیکٹروں کو ہٹانے کا فیصلہ

تصویر: یو این آئی

ادھر فسلطینی عوام مسلسل دسویں روز مسجد اقصی کے اندر نماز ادا کرنے میں ناکام رہے۔ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد کے باہر الکٹرونک اسکینروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطینیوں نے مسجد کے اطراف میں نماز ادا کی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز