ایران پر پابندیوں میں اضافہ کیا جائے: نیتن یاہو

یروشلم۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے آج ایران کے ذریعہ پھر سے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مہینہ واشنگٹن کے دورے کے دوران وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے خلاف پابندیاں سخت کرنے پر غور کرنے کے لئے کہیں گے۔

Jan 31, 2017 05:22 PM IST | Updated on: Jan 31, 2017 05:22 PM IST

یروشلم۔  اسرائیل کے وزیر اعظم  نیتن یاہو نے آج ایران کے ذریعہ پھر سے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مہینہ واشنگٹن کے دورے کے دوران وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے خلاف پابندیاں سخت کرنے پر غور کرنے کے لئے کہیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے نیتن یاہو کے امریکہ دورے کا اعلان ہونے کے فورا بعد ہی انہوں نے ٹوئٹر پر کہا، "ایران نے پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ واضح طور پر سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی حکام نے بھی آج اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران نے درمیانہ فاصلے کی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس نے تقریبا 1000 کلو میٹر کی دوری طے کی۔

 نیتن یاہو نے کہا، "میری صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران میں ایران پر پابندی کے بارے میں پھر سے غور کرنے کی اپیل کروں گا۔ ایران کی جارحیت کا جواب بغیر ردعمل ظاہر کئے نہیں دیا جا سکتا ۔" خیال رہے کہ اوباما انتظامیہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں مانا تھا جبکہ مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ تہران کے میزائل پروگرام پر روک لگائیں گے۔ ایران کے جوہری پروگرام پر روک لگانے سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ایران آٹھ برسوں تک جوہری ہتھیار لے جانے والے میزائل کا تجربہ نہیں کر سکتا۔ وہیں ایران کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ جوہری ہتھیاروں کو لے جانے والے میزائل کا نہیں ہے۔

ایران پر پابندیوں میں اضافہ کیا جائے: نیتن یاہو

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز