اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب سے خفیہ رابطہ کا انکشاف

یروشلم/ریاض۔ اسرائیل کے ایک کابینی وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب سے خفیہ رابطے ہیں۔

Nov 20, 2017 01:07 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 01:07 PM IST

یروشلم/ریاض۔ اسرائیل کے ایک کابینی وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب  سے خفیہ رابطے ہیں۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق، اسرائیلی کابینہ میں توانائی کے وزیر  یوول اسٹینیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب سے خفیہ تعلقات ہیں۔ رائٹرز نے لکھا ہے کہ ایران معاملہ پر دونوں ملکوں کی مشترکہ تشویشات کے درمیان اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار کا یہ انکشاف اہمیت کا حامل ہے۔

نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیر توانائی کے اس بیان پر سعودی عرب کی طرف سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ رائٹرز نے آگے لکھا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل دونوں ہی ممالک ایران کو مشرق وسطیٰ میں ایک اہم خطرہ سمجھتے ہیں اور تہران اور ریاض کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے اس قیاس آرائی کو تقویت دی ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ مفادات دونوں کو ایک ساتھ  مل کر کام کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب سے خفیہ رابطہ کا انکشاف

اسرائیل کے وزیر توانائی یوول اسٹینیز : فائل فوٹو، فوٹو کریڈٹ جنگ ڈاٹ کام۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز