صہیونی فوج کی فائرنگ میں غزہ پٹی میں مزید دو فلسطینی شہید، دیگر 10 زخمی

Dec 23, 2017 03:15 PM IST | Updated on: Dec 23, 2017 03:15 PM IST

یروشلم۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے خلاف جمعہ کو مظاہرہ کر رہے فلسطینیوں اور قابض صہیونی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ صہیونی فوج نے غزہ پٹی کے علاقہ میں احتجاج کر رہے فسلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دیگر 10 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی سرحد کے قریب قابض صیہونی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے دو نوجوان شہید  جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔غزہ کے علاوہ  مغربی کنارے کے تمام سات بڑے شہروں اور مشرقی بیت المقدس میں بھی اسرائیل اور امریکا مخالف مظاہروں میں کم از کم پانچ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی سیکورٹی حکام نے دو فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

صہیونی فوج کی فائرنگ میں غزہ پٹی میں مزید دو فلسطینی شہید، دیگر 10 زخمی

غزہ کے علاوہ مغربی کنارے کے تمام سات بڑے شہروں اور مشرقی بیت المقدس میں بھی اسرائیل اور امریکا مخالف مظاہروں میں کم از کم پانچ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔تصویر: انٹرنیٹ۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز