اسرائیل نے مسجد اقصی کے صحن میں تین فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا ، بیت المقدس میں نماز جمعہ پر بھی روک

Jul 14, 2017 01:53 PM IST | Updated on: Jul 14, 2017 02:05 PM IST

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل نے تین فلسطینیوں کو جمعہ کے روز مسجد اقصی کے کمپاونڈ میں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیل نے قبلہ اول میں آج نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی لگا دی۔قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کی تالا بندی کر دی ہے اور اولڈ القدس شہر کی مکمل ناکا بندی کر کے اسے دوسرے حصوں سے عملاً کاٹ دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تینوں فلسطینیوں نے باب الاسباط سے نکل کر اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ ایک زخمی کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔ یہ تینوں جب مسجد اقصی کے صحن کی جانب نکلے ، تو وہاں پولیس اہلکاروں اور ان کے درمیان مسلح چھڑپ ہوگئی، جس میں تین میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ ان کے پاس خودکار آتشیں اسلحہ اور پستول تھے۔

اسرائیل نے مسجد اقصی کے صحن میں تین فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا ، بیت المقدس میں نماز جمعہ پر بھی روک

file photo

ری کمنڈیڈ اسٹوریز