اسرائیلی میڈیا کا دعوی ، امریکی صدر کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ ، کچھ ایسا ہے ٹرمپ کا فارمولہ

Nov 19, 2017 10:34 AM IST | Updated on: Nov 19, 2017 10:34 AM IST

واشنگٹن : امریکی صدر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نئے منصوبےکےتحت مقبوضہ بیت المقدس تقسیم نہیں ہو گا، مغربی کنارےسے یہودی بستیاں خالی نہیں کرائی جائیں گی، نہ ہی عربوں کو نکالا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کےتحت علاقوں کا تبادلہ کیا جائےگا۔ ذرائع نے کہا کہ فلسطینیوں کو آمادہ کرنےکے لیے عرب ممالک سے لاکھوں ڈالر امداد دلوائی جائے گی۔ اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نئے منصوبے کے تحت سعودی عرب اہم کردار کرے گا۔

اسرائیلی میڈیا کا دعوی ، امریکی صدر کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ ، کچھ ایسا ہے ٹرمپ کا فارمولہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز