اسرائیل نے مسجد اقصی میں نصب کئے سبھی متنازع سیکورٹی آلات ہٹائے

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے حرم قدسی میں نصب کئے اپنے تمام متنازع سیکورٹی اقدامات کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Jul 27, 2017 09:58 PM IST | Updated on: Jul 27, 2017 09:58 PM IST

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے حرم قدسی میں نصب کئے اپنے تمام متنازع سیکورٹی اقدامات کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے 14جولائی کو مسجد اقصی میں فلسطینی نوجوانوں کے ہاتھوں دو صہیونی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد متنازع سیکورٹی اقدامات نافذ کئے تھے ، جس پر فلسطین سمیت عرب اور اسلامی دنیا سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی پولیس کی ترجمان لوبا السمری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی کے باہر سیکورٹی اقدامات کو 14 جولائی سے پہلے کی صورتحال پر بحال کر دیا گیا ہے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعرات کو نماز فجر کے وقت قابض اسرائیلی فوج نے باب الاسباط کے سامنے لگائے گئے لوہے کے گیٹس ختم کرتے ہوئے اسمارٹ کیمرے نصب کرنے کیلئے بنائے گئے پل بھی ہٹا دئے۔

اسرائیل نے مسجد اقصی میں نصب کئے سبھی متنازع سیکورٹی آلات ہٹائے

ادھر فلسطینی وزیر اوقاف نے مسجد اقصی سے اسرائیلی سیکورٹی اقدامات کی واپسی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اسلامی اوقاف سرکل کا کہنا ہے کہ وہی دراصل مسجد اقصی کی متولی ہے۔ مسجد اقصی میں داخلے کے لئے عمر کی شرط کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔قابض اسرائیلی حکام نے چند روز قبل مسجد اقصی کے باب الاسباط نامی دروازے کے سامنے میٹل گیٹس لگا دیئے تھے۔ نیز انہیں مسجد اقصی کے سامنے نصب الیکڑانک گیٹس سے جوڑ دیا گیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز