Live Results Assembly Elections 2018

کیوں یہاں لال رنگ کے جوتے چھوڑ کر جارہی ہیں خواتین ؟

اسرائیلی حکومت کے ذریعہ گھریلو تشدد کے خلاف سخت قدم نہ اٹھانے کی وجہ سے وہاں کی خواتین نے ایک انوکھے اندار میں مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے۔

Dec 06, 2018 10:38 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 10:39 PM IST

اسرائیلی حکومت کے ذریعہ گھریلو تشدد کے خلاف سخت قدم نہ اٹھانے کی وجہ سے وہاں کی خواتین نے ایک انوکھے اندار میں مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے۔ اسرائیل کے تل ابیب میں واقع ہبیما اسکوائر پر خواتین نے لال رنگ کے جوتے رکھے ہیں ۔ یہ جوتے گھریلو تشدد کی علامت ہیں ۔

احتجاج کے دوران جمع خواتین نے گھریلو تشدد کی وجہ سے موت کا شکار ہوئیں خواتین کے اعداد و شمار تختیوں پر لکھ کردکھائے اور اپنے کپڑوں پر لال رنگ لگاکر گھریلوی تشدد کے خلاف احتجاج کیا ۔ خواتین نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے "جاگو ، ہمارا خون بھی بے کار نہیں ہے "کے نعرے لگائے ۔

کیوں یہاں لال رنگ کے جوتے چھوڑ کر جارہی ہیں خواتین ؟

علامتی تصویر

یہ مظاہرہ سال رواں گھریلو تشدد کی وجہ سے ماری گئیں 24 خواتین کے نام پر تھا ۔ اس احتجاج میں 20 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی ۔ مظاہرہ میں شامل ہونے کیلئے کئی لوگوں نے آفس سے بھی غیر حاضری کی۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : اگر فون پر دیکھتے ہیں پورن ویڈیوز تو بھگتنا پڑ سکتا ہے خمیازہ ، ہوجائیں ہوشیار

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز