ایوانکا نے وائٹ ہاؤس میں شروع کی نوکری ، ڈونالڈ ٹرمپ پھر تنقید کی زد پر

Mar 30, 2017 10:55 PM IST | Updated on: Mar 30, 2017 10:55 PM IST

واشنگٹن : بیٹی ایوانکا کی وہائٹ ہاؤس میں نوکری شروع کے بعد امریکی صدر ٹرمپ ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد پر آگئے ہیں ۔خیال رہے کہ ایوانکا نے کہا کہ وہ غیر رسمی مشیر کی حیثیت سے کام کریں گی اور اس کیلئے وہ کوئی تنخواہ نہیں لیں گی۔ امریکی صدر کو اقربا پروری اوررشتے داروں کوذمے داریاں سونپنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایسے میں ڈونالڈ ٹرمپ کی چہیتی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو صدرکی غیر رسمی مشیر بنائے جانے کے اعلان پراعتراضات سامنے آرہے ہیں۔

مخالفین کوجواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے والد کی غیر رسمی مشیربنیں گی اوراپنی خدمات کا معاوضہ بھی نہیں لیں گی جبکہ وائٹ ہاؤس کے ملازمین پرجو قانون لاگو ہوتے ہیں رضاکارانہ طور پر وہ ان کی بھی پاسداری کریں گی۔واضح رہے ایوانکا کے شوہر جیرڈ کوشنر بھی صدر ٹرمپ کے مشیر ہیں۔

ایوانکا نے وائٹ ہاؤس میں شروع کی نوکری ، ڈونالڈ ٹرمپ پھر تنقید کی زد پر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز