حیدرآباد گلوبل انٹرپرینر شپ سمٹ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان مضبوط دوستی کی علامت : ایوانکا ٹرمپ

Nov 22, 2017 06:12 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 06:17 PM IST

واشنگٹن : حیدرآباد میں28تا30نومبر یہ سمٹ منعقد ہونے والے گلوبل انٹرپرینرشپ سمت کو صدر امریکہ ڈونالڈٹرمپ کی دختر اور مشیر ایوانکا ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی ایک علامت قرار دیا ۔ایوانکا ایک اعلی اختیاری امریکی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اس سمٹ میں شرکت کرنے والی ہیں جس میں افسران‘ خاتون انٹرپرینرس اور بزنس مین شامل رہیں گے۔ وہ سہ روزہ سمٹ میں کلیدی خطبہ دیں گی جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔ اس سمٹ کا عنوان ’’پہلے خاتون اور سب کے لئے خوشحالی ‘‘ رکھا گیا ہے۔

ایوانکا ٹرمپ نے اپنے دورہ ہندوستان سے قبل کہا کہ اس سمٹ سے یقینی طور پر خواتین کو بااختیار بننے میں مدد ملے گی۔ 170ممالک سے تعلق رکھنے والے 1500انٹرپرینرس شرکت کریں گے جن میں350شرکاء کا تعلق امریکہ سے ہے۔ زائد از10ممالک کے وفود خواتین پر ہی مشتمل ہوں گے جن میں افغانستان ‘سعودی عرب اور اسرائیل شامل ہیں۔ ایوانکا نے ہندوستان کو امریکہ کا ایک بڑا دوست اور شراکت دار قرار دیا اور کہا کہ معاشی اور سیکوریٹی شراکت میں اضافہ کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں.

حیدرآباد گلوبل انٹرپرینر شپ سمٹ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان مضبوط دوستی کی علامت : ایوانکا ٹرمپ

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے افسروں نے بتایا کہ ایوانکا اپنے دورہ ہندوستان کے دوران توقع ہے کہ چند تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گی جن میں ممکنہ طور پر چارمینار کا مشاہدہ بھی شامل ہوگا۔ وہ اس سمٹ کے دو پینلس میں حصہ لیں گی۔ منگل کی شام اور پھر بدھ کی صبح ایوانکا ‘ خاتون انٹرپرینرس کو مخاطب کریں گی۔ ایونکا ٹرمپ کے استقبال کے لئے حیدرآباد تیار ہے۔جنوبی ہند کا کلیدی اہمیت کا حامل یہ شہر گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔اب جبکہ اس سمٹ کے لئے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، شہر کی سڑکوں کی مرمت اورگڑھوں کو پُر کرنے کے ساتھ ساتھ کھلے مین ہولس کو بند کرنے کے کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں شہر میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف بھی مہم بڑے پیمانہ پرشروع کی گئی ہے۔تقریبا 200بھکاریوں کو دو جیلوں کے شلٹرہومس منتقل کردیا گیا ہے۔ایوانکا کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر بے نظیر سیکوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ان کو تین درجہ کی سیکوریٹی فراہم کی جارہی ہے۔ ان کی سیکوریٹی کے لئے امریکہ کا خصوصی سیکوریٹی دستہ پہنچ رہا ہے۔حیدرآباد کو گداگروں سے پاک بنانے کی مہم میں بھی تیزی پیداکردی گئی ہے۔ ایشیا کی سب سے بڑی سیو ن اسٹار ہوٹل تاج فلک نما میں 28نومبر کی شام ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا جس میں وزیراعظم نریندر مودی ، ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ شرکت کریں گے ۔ اس ڈنر میں مکیش امبانی، رتن ٹاٹا کے ساتھ ساتھ 170ممالک کے 1500مندوبین بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز