جیکلین فرنانڈیز پھر بنیں گی سلمان خان کی ہیروئن

Sep 10, 2017 05:21 PM IST | Updated on: Sep 10, 2017 05:21 PM IST

نئی دہلی: جیکلین فرنانڈیز سلمان خان کی آئندہ فلم میں ایک بار پھر ان کی ہیروئن بننے والی ہیں. ریمو ڈیسوزا کی اگلی فلم میں جیکلین اور سلمان ساتھ ساتھ نظر آئیں گے ۔ بہت دنوں سے یہ بات زیر بحث تھی کہ سلمان کی آنے والی فلم میں ان سے رومانس کون کرنے والا ہے۔ جیکلین کے مداحوں کی قیاس آرائیاں اب ختم ہوگئیں. مختلف ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جیکلین فرنانڈز اگلی فلم میں سلمان خان کے مقابل نظر آئیں گی۔

اس کے قبل جیکلین اور سلمان ساجد نڈیاڈ والا کی سپر ہٹ فلم’’کک ‘‘میں رومانس کرتے ہوئے نظر آئے تھے. 2014 میںآنے والی اس فلم میں شائقین نے دونوں کی رومانی جوڑی کو خوب پسند کیا تھا. جیکلین اور سلمان بالی وڈ کی ایک پرومسنگ جوڑی کی شکل میں دیکھے گئے. ناظرین کو اس بات کا پورا یقین ہے کہ سلمان۔ جیکلین کی پچھلی فلم کی ہی طرح یہ فلم بھی کمال دکھائیگی اور خوب کامیاب ہوگی۔

جیکلین فرنانڈیز پھر بنیں گی سلمان خان کی ہیروئن

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز