Live Results Assembly Elections 2018

جیکلین فرنانڈیز اردو سیکھنے کی خواہاں، کہا، اردو ہے سب سے شیریں زبان

جیکلین نے کہا کہ انہوں نے ہر اس چیز کو گلے لگایا ہے جو ممبئی نے انہیں دی ہے اور اب وہ سب سے شیریں اور دلفریب زبان اردو سیکھنے کی خواہشمند ہیں ۔

Aug 24, 2017 07:41 PM IST | Updated on: Aug 24, 2017 07:41 PM IST

ممبئی۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکلین فرنانڈیز اردو سیکھنے کی خواہاں ہیں۔ جیکلین نے کہا کہ انہوں نے ہر اس چیز کو گلے لگایا ہے جو ممبئی نے انہیں دی ہے اور اب وہ سب سے شیریں اور دلفریب زبان اردو سیکھنے کی خواہشمند ہیں ۔ اردو سیکھنے کے لئے پرجوش جیکلین نے کہا، "میں اردو سیکھنے میں حقیقی دلچسپی رکھتی ہوں۔ ایک زبان جو بہت خوبصورت ہے۔

کبھی کبھی یہ ہوتا ہے کہ میں کچھ پڑھتی ہوں اور اگر یہ میرے لئے دلچسپ تھا تو میں نے انہیں لکھا اور سیکھا اور اپنی گفتگو میں شامل کرنے کی کوشش کی۔" جیکلین نے کہا، "ایک بار میں نے زبان سیکھ لی تو میں اس زبان میں کتاب پڑھنا چاہتی ہوں۔ یہ آہستہ آہستہ ہونے والا عمل ہے اور میں آہستہ آہستہ سب کچھ سیکھنا چاہتی ہوں۔ جب بھی مجھے وقت ملتا ہے، میں گھوڑسواری کرتی ہوں۔ مجھے یہ پسند ہے۔ میں پیانو بھی بجاتی ہوں۔ کھانا بنانا اور کتابوں کا مطالعہ کرنا مجھے اچھا لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ویڈیو گیمز نہیں کھیلتی ۔"

جیکلین فرنانڈیز اردو سیکھنے کی خواہاں، کہا، اردو ہے سب سے شیریں زبان

اردو سیکھنے کے لئے پرجوش جیکلین نے کہا، "میں اردو سیکھنے میں حقیقی دلچسپی رکھتی ہوں۔ ایک زبان جو بہت خوبصورت ہے۔ : فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز