جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر میں جیش محمد کا دہشت گرد ڈھیر

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ جانکاری ملنے کے بعد سیکورٹی فورسیز نے ترال کے ڈار گنگی گنڈی علاقہ میں محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی تھی ۔

Nov 09, 2018 09:12 PM IST | Updated on: Nov 09, 2018 09:12 PM IST

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقہ میں جمعہ کو سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر میں جیش محمد کا ایک پاکستانی دہشت گرد مارا گیا ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ جانکاری ملنے کے بعد سیکورٹی فورسیز نے ترال کے ڈار گنگی گنڈی علاقہ میں محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ذریعہ سیکورٹی فورسیز پر گولیاں چلائی جانے کے بعد تلاشی مہم انکاونٹر میں تبدیل ہوگئی ۔ سیکورٹی فورسیز نے بھی ان کا منہ توڑ جواب دیا ۔ ترجمان کے مطابق انکاونٹر میں جیش کا ایک دہشت گرد مارا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران ایک پولیس اہلکار کو بھی معمولی زخم آئے۔

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر میں جیش محمد کا دہشت گرد ڈھیر

فائل فوٹو ۔

انہوں نے بتایا کہ مہلوک کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر ہوئی ہے اور وہ کورڈ نام کے طور پر انور کا استعمال کرتا تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ قصور ثابت ہونے کے لائق سامان ، ہتھیار اور گولہ بارود مڈبھیڑ کی جگہ سے برآمد ہوئے ہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز