شمالی کوریا کے معاملے میں سو فیصد امریکہ جاپان کے ساتھ: آبے

Aug 29, 2017 04:40 PM IST | Updated on: Aug 29, 2017 04:40 PM IST

ٹوکیو۔ جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے نے آج کہا کہ شمالی کوریا پر زیادہ دباؤ ڈالنے کے لئے امریکہ سو فیصد جاپان کے ساتھ ہے۔ مسٹر آبے کا یہ بیان شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کرنے اور پھر اسے جاپان کے علاقے میں چھوڑ نے کے بعد آیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے اور دونوں ممالک شمالی کوریا پر زیادہ دباؤ بنانے پر متفق ہیں۔

وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ سو فیصد جاپان کے ساتھ ہے ۔ اس نے ٹوکیو کی حفاظت کے لئے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے آج ایک میزائل ٹیسٹ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے معاملے میں سو فیصد امریکہ جاپان کے ساتھ: آبے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز