جاپان شمالی کوریا کی میزائل کی دھمکی کا جواب دے گا: سوگا

Aug 29, 2017 04:36 PM IST | Updated on: Aug 29, 2017 04:36 PM IST

ٹوکیو۔ چیف کابینہ سکریٹری یوشی ہیدے سوگا نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کو ایک زبرست، سنگین خطرہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان اس کے جواب میں مناسب اقدامات کرے گا۔ مسٹر سوگا نے صحافیوں کو بتایا، ’’ بیلسٹک میزائل ہمارے علاقے پر پرواز کرنے کے لئے کا تجربہ کیا گیا تھا۔ یہ ہمارے ملک کے لئے ایک زبردست اور سنگین خطرہ ہے‘‘۔ حکومت کے ترجمان سوگا نے کہا کہ جاپان نے اس کی سخت مذمت کی ہے کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے تجاویز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان مناسب اقدامات کرنے کے لئے امریکہ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ میزائل 5:58 صبح (2058 GMT جاپان کے وقت کے مطابق)کے آس پاس چھوڑا گیا جو ہک ایدو کے شمالی مرکزی جزیرے پر 6:06 بجے پرواز کی۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 6:12 بجے کے آس پاس میزائل کیپ ایریمو کے مشرق میں 1،180 کلو میٹر کے پانی میں گر گیا۔

جاپان شمالی کوریا کی میزائل کی دھمکی کا جواب دے گا: سوگا

جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری یوشی ہیدے سوگا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز