بیلا حدید نے ٹرمپ مخالف مظاہرہ میں کی شرکت، یروشلم کو بتایا تمام مذاہب کا گھر

لندن۔ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کے خلاف لندن میں بھی مظاہرے میں امریکی نژاد برطانوی اور دیگر ممالک کے افراد کے ساتھ فلسطینی نژاد امریکی خوبرو ماڈل بیلا حدید نے بھی حصہ لیا۔

Dec 09, 2017 08:41 PM IST | Updated on: Dec 09, 2017 08:46 PM IST

لندن۔ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کے خلاف لندن میں بھی مظاہرے میں امریکی نژاد برطانوی اور دیگر ممالک کے افراد کے ساتھ فلسطینی نژاد امریکی خوبرو ماڈل بیلا حدید نے بھی حصہ لیا۔  انہوں نے ایک روز قبل مسٹر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یروشلم تمام مذاہب کا گھر ہے اور امریکی صدر کے اس اقدام نے دنیا میں قیام امن کی کوشش کو پیچھے دھکیل دیا۔

آن لائن خبروں کے مطابق بیلا حدید مظاہرے میں سرخ رنگ کا فلسطینی اسٹائل کا گاؤن پہن کر شریک ہوئیں۔ یہ اطلاع برطانوی اخبار ’مرر‘ نے دی ہے۔ آکسفورڈ اسٹریٹ میں اس مظاہرے کے شرکاء بعد ازاں امریکی سفارتخانے پر بھی پہنچے۔

بیلا حدید نے ٹرمپ مخالف مظاہرہ میں کی شرکت، یروشلم کو بتایا تمام مذاہب کا گھر

آن لائن خبروں کے مطابق بیلا حدید مظاہرے میں سرخ رنگ کا فلسطینی اسٹائل کا گاؤن پہن کر شریک ہوئیں۔: فائل فوٹو، یو این آئی۔

بیلا حدید نے اس سے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا تھا کہ وہ مسٹر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد رو پڑی تھیں۔ اپنے پوسٹ میں بیلا حدید نے کہا تھا کہ مسٹر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکی فیصلے کی مذمت کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز