یروشلم اسرائیل کی راجدھانی : صدر ٹرمپ کے اعلان نے امریکہ پر جہنم کے دروازے کھول دئے : حماس

Dec 07, 2017 12:33 PM IST | Updated on: Dec 07, 2017 12:33 PM IST

غزہ : فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے امریکی صدر ڈنالڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے فیصلے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ حماس نے دھمکی آمیز لہجہ میں کہا ہےکہ ٹرمپ کے اس اقدام نے امریکی مفادات کے خلاف جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ حماس نے فلسطینی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی فیصلہ کے خلاف سڑکوں پرنکل آئیں اور فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں۔ حماس نے جمعہ کے روز ملک گیر یوم الغضب منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے لیڈر رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلہ کے بعد خطے میں امریکی مفادات اب داؤ پر لگ چکے ہیں۔ امریکی صدر نے القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرکے تباہی کا ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے۔ انہوں نے عرب اور مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات ختم کردیں اور اپنے ہاں متعین امریکی سفارت کاروں کو نکال باہر کریں۔

یروشلم اسرائیل کی راجدھانی : صدر ٹرمپ کے اعلان نے امریکہ پر جہنم کے دروازے کھول دئے : حماس

ادھر تنظیم آزادی فلسطین کے جنرل سکریٹری صائب عریقات نے امریکی صدر کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کےفیصلے نے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے تمام امکانات ’تباہ‘ کر دیے ہیں۔ صائب عریقات کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تعمیری اقدامات کے بجائے تخریبی عمل کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کرامریکا خطے میں قیام امن کے کسی بھی عمل سے اب بہت دور جا چکا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز