ملک میں سب سے بڑا ڈیجیٹل انگیجمنٹ پلیٹ فارم بنائے گا جیو، اسکرینز سے کی پارٹنرشپ

May 17, 2018 09:37 PM IST | Updated on: May 17, 2018 09:37 PM IST

ریلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ (جیو) نے جمعرات کو ہندوستانی بازار کے لئے اسکرینز سے خصوصی معاہدہ کا اعلان کیا ہے۔ اسکرینز انٹرٹیمنٹ بیسڈ انٹرکٹیوٹی (تفریح کے ساتھ لوگوں کو جوڑنا) کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ پوری دنیا کے سبھی بڑے براڈ کاسٹرس اور مالکان اس پلیٹ فارم کا استعمال کررہے ہیں۔

اسے جیو کے موجودہ پلیٹ فورم سے گیم کے لئے جوڑا جائے گا، جوابھی چل رہے گیم جیو کرکٹ پلے الانگ میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس میں اب تک 6.5 کروڑ رسے زیادہ لوگوں نے انرول کیا ہے اور مسلسل گیم کھیل رہے ہیں۔ جیو کون بنے گا کروڑ پتی پلے الانگ کے ذریعہ جیو کے بی سی کو ہر گھر تک لے گیا اور اس کھیل کو ہر عام آدمی تک پہنچایا۔

ملک میں سب سے بڑا ڈیجیٹل انگیجمنٹ پلیٹ فارم بنائے گا جیو، اسکرینز سے کی پارٹنرشپ

اس ایکسکلوسیو پارٹنرشپ کے ساتھ جیو اسکرینز ملک کا سب سے بڑا تفریح پر مبنی گیمیفکیشن کا انٹریگیٹیڈ پروائیڈر ہوگا۔ یہ براڈ کاسٹرس اور پبلشرس کو لوگوں کو لبھانے کے لئے زبردست کنٹینٹ بنانے کا موقع دے گا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ صارف لائیو، رئیل ٹائم تفریح کا لطف اٹھاسکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی براڈ کاسٹرس اور شائقین کے درمیان بھی بات چیت ہوسکے گی۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعہ براڈ کاسٹرس اور صارفین ٹی وی شو کے دوران کج، پول اور ووٹنگ کے لئے ریئل ٹائم میں دو طرفہ بات چیت کرسکتے ہیں۔ یہ ازی ٹو یوز کنٹینٹ منیجمنٹ سسٹم پروائیڈ کرتا ہے جو براڈ کاسٹرس کو کنٹینٹ ڈیزائن بنانے کا زبردست موقع دیتا ہے۔ یہ اینڈرائڈ، آئی او ایس اور جیو کائی اوایس کو سپورٹ کرتا ہے اور اسے ایس ڈی کے کی مدد سے کسی بھی ڈیجیٹل ایپ پر انیبل کیا جاسکتا ہے۔ یہ گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر جیسے دیگر سبھی سوشل پلیٹ فارم کو سپورٹ کرتا ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز