جیو سم والوں کیلئے یہ ہے خاص سروس ، ایسے پتہ کریں  دن بھر کس سے کتنی ہوئی گفتگو اور کتنا ڈیٹا ہوا خرچ

مائی جیو ایپ میں ایک ایسا سیکشن ہے ، جہاں سے صارفین ایک ساتھ ان سبھی نمبر کو دیکھ سکتے ہیں جس پر کال کی گئی ہے ۔ یہاں صرف دن بھر کی کال تفصیلات ہی نہیں بلکہ ایک دن پہلی کی گئی یا اس سے پہلے کی گئی کالس کی بھی سبھی جانکاریاں مل جائیں گے ۔

Jan 13, 2019 10:36 AM IST | Updated on: Jan 13, 2019 10:39 AM IST

اگر آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ آپ نے دن بھر کس سے کتنی بات کی ، کس کو کتنے ایس ایم ایس بھیجے یا پھر کتنا ڈیٹا خرچ کیا تو کیا کرتے ہیں ۔ اس کیلئے زیادہ تر لوگ کہیں گہ کہ وہ کال لوگس / کال ہسٹری میں دیکھتے ہیں ، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جیو سم صارفین کیلئے مائی جیو ایپ میں ایک خاص سیکشن دیا گیا ہے۔

مائی جیو ایپ میں ایک ایسا سیکشن ہے ، جہاں سے صارفین ایک ساتھ ان سبھی نمبر کو دیکھ سکتے ہیں جس پر کال کی گئی ہے ۔ یہاں صرف دن بھر کی کال تفصیلات ہی نہیں بلکہ ایک دن پہلی کی گئی یا اس سے پہلے کی گئی کالس کی بھی سبھی جانکاریاں مل جائیں گے ۔

جیو سم والوں کیلئے یہ ہے خاص سروس ، ایسے پتہ کریں  دن بھر کس سے کتنی ہوئی گفتگو اور کتنا ڈیٹا ہوا خرچ

جیو سم والوں کیلئے یہ ہے خاص سروس ، ایسے پتہ کریں دن بھر کس سے کتنی ہوئی گفتگو اور کتنا ڈیٹا ہوا خرچ

اگر آپ جیو سم استعمال کرتے ہیں تو اپنے فون میں مائی جیو ایپ ضرور رکھیں ، کیونکہ اس کی کئی ایسی سروسزہیں جو آپ کے بہت کام آئیں گی ۔ کال کی تفصیلات جاننے کیلئے سب سے پہلے مائی جیو ایپ پر جائیں ۔ اس میں آپ کو کئی سارے آپشنز نظر آئیں گے ۔ تھوڑا سکرول کرنے کے بعد نیچے ڈیٹا یوزیج کا آپشن ملے گا ، جس پر ٹیپ کریں ۔

جیسے ہی آپ ڈیٹا یوزیج پر ٹیپ کریں گے تو آپ کو چار آپشنز ڈیٹا ، کالس ، ایس ایم ایس ، وائی فائی نظر آئیں گے ۔ کالس کی جانکاری کیلئے اس میں سب سے پہلے آپ کو کال کے آپشن کو کھولنا ہوگا ۔ اب آپ کے سامنے کالس کی پوری تفصیلات آجائے گی ، جس پر بھی آپ کے نمبر سے فون کیا گیا ہوگا ۔ اس میں کال کے وقت کے ساتھ یہ بھی لکھا ہوگا کہ کتنی دیر تک اس نمبر پر بات کی گئی ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : ہوشیار ! اس سرکاری بینک نے کم از کم بیلنس کو کیا دوگنا ، نہیں ماننے پر دینا پڑجائے گا آپ کو بھاری جرمانہ

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز