جان کیلی وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف

Jul 29, 2017 03:14 PM IST | Updated on: Jul 29, 2017 03:14 PM IST

واشنگٹن۔  امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اپنی ٹیم میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے جنرل جان کیلی کو اپنا نیا چیف آف اسٹاف مقررکیا ۔ وہ رینس پريبس کی جگہ لیں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے ڈائریکٹر اطلاعات انتھونی سكارامسسي کے مسٹر پريبس پر صحافیوں کو اہم اطلاعات لیک کرنے کا الزام ​​لگانے کے عین ایک دن بعد جمعہ کو مسلسل ٹویٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا،’’مجھے یہ بتانے میں انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے صرف فوری طور پر جنرل / سکریٹری جان ایف کیلی کو وائٹ ہاؤس کاچیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے۔ جنرل کیلی کی تقرری کے بعد مسٹر ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا، ’’جان کیلی شاندار کام کریں گے۔‘‘

مسٹر کیلی (67) مرین کورپس سے ریٹائرڈ ہیں اور چیف آف اسٹاف کی تقرری سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی میں سکریٹری کا کردار ادا کر رہے تھے۔

جان کیلی وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف

وہائٹ ہاوس: فائل فوٹو، یو این آئی

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارا سینڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر کیلی پیر کی صبح سے چیف آف اسٹاف کے طور پر اپنا کام شروع کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز