شمالی کوریا کا مسئلہ حل کرنےکیلئے مشترکہ کوشش کی ضرورت: چین

بیجنگ۔ چین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے تمام فریقوں کی جانب سے مشترکہ کوشش کرنےکی ضرورت ہے۔

Aug 01, 2017 12:50 PM IST | Updated on: Aug 01, 2017 12:50 PM IST

بیجنگ۔ چین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے تمام فریقوں کی جانب سے مشترکہ کوشش کرنےکی ضرورت ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی مایوس کن قرار دینے کے بعد چین کی وزارت خارجہ نے کل علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوشش کی وکالت کی ہے۔ وزارت نے کہاکہ شمالی کوریا کا میزائل مسئلہ چین کے سبب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ نےشمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربہ کے سلسلے میں چین کو نشانہ بناتےہوئے کہا تھا کہ چین نے شمالی کوریا کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔

شمالی کوریا کا مسئلہ حل کرنےکیلئے مشترکہ کوشش کی ضرورت: چین

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز