سینسر بورڈ پر کبیر بیدی نے سادھا نشانہ ، کسی سانحہ کی طرح ہیں پہلاج نہلانی

Jul 13, 2017 09:22 PM IST | Updated on: Jul 13, 2017 09:52 PM IST

ممبئی : بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ اداکار کبیر بیدی نے سینسر بورڈ کے خلاف جم کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ کبیر بیدی نے جمعرات کو کہا کہ بورڈ ہندوستان کی شبیہ خراب کر رہا ہے اور سینسر بورڈ کے چیئرمین پهلاج نہلانی کسی سانحہ کی طرح ہیں۔ کبیر بیدی نے جمعرات کو ٹویٹر پر ایک اور ٹویٹر کسی ٹوئیٹر ہینڈلر کی جانب سے شیئر کئے گئے امرتیہ سین پر مبنی دستاویزی فلم کو سینسر بورڈ کی منظوری نہ دیے جانے سے متعلق خبر کا لنک شیئر کیا ہے۔

کبیر بیدی نے اس لنک کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ سینسر بورڈ کو سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ اپنے بے جا مطالبات کی وجہ سے ہدوستان کی تصویر کو کتنا نقصان پہنچا رہا ہے۔ پهلاج نہلانی ایک المیہ ہیں ۔

سینسر بورڈ پر کبیر بیدی نے سادھا نشانہ ، کسی سانحہ کی طرح ہیں پہلاج نہلانی

نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین پر مبنی دستاویزی فلم کو سینسر بورڈ نے فلم میں گائے ، گجرات،'ہندوراشٹر اور 'ہندوتو الفاظ کے استعمال پر اعتراض کرتے ہوئے منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں سینسر بورڈ نے ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر کی آنے والی فلم اندو سرکار پر بھی 12 جگہوں پر قینچی چلائی ہے ۔ اندوسرکار 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز