اداکارہ کنگنا نے کھولے بالی ووڈ کے کئی راز، ان اداکاروں پر لگایا جنسی استحصال کا الزام

معروف اداکارہ کنگنا راناوت نے بالی وودڈادا کار رتک روشن اور آدتیہ پنچولی جیسے کئی لوگوں پر جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے ان کے بارے میں کئی اانکشافات کئے ہیں۔

Sep 03, 2017 08:01 PM IST | Updated on: Sep 03, 2017 08:01 PM IST

نئی دہلی : معروف اداکارہ کنگنا راناوت نے بالی وودڈادا کار رتک روشن اور آدتیہ پنچولی جیسے کئی لوگوں پر جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے ان کے بارے میں کئی اانکشافات کئے ہیں۔ کنگنا راناوت نے یہ بھی الزام لگایا کہ راکیش روشن اور ان کے بیٹے نے لوگوں کے درمیان میری شبیہ خراب کی ہے اور اس کے لئے وہ مجھ سے معافی مانگیں۔

کنگنا نے ’آپ کی عدالت‘پروگرام میں کہا کہ میں نے اتنی بے عزتی صحیح ہے کہ جس کا کوئی حساب نہیں ہے ۔رات رات بھر میں روتی تھی اور مجھے نیند نہیں آتی تھی۔ مجھے اسٹریس ہوا، ٹراما ہوا کئی راتوں تک سو نہیں سکی اور ہر طرح کے میرے بارے میں گھٹیا، واحیات ای میل جاری کئے ہوئے ہیں جنہیں آج بھی لوگ گوگل پر پڑھتے ہیں، چٹخارے لیتے ہیں، اس بدتمیزی کے لئے مجھے ان سے معافی چاہئے ۔

اداکارہ کنگنا نے کھولے بالی ووڈ کے کئی راز،  ان اداکاروں پر لگایا جنسی استحصال کا الزام

اپنی زبردست اداکاری کے لئے تین نیشنل ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ کنگنا نے اعتراف کیا کہ اداکار رتک روشن کے ساتھ ان کا معاشقہ تھا مگر بعد میں جب رتک کو ان کی سابق بیوی سے طلاق مل گیا تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔ کنگنا نے کہاکہ رتک نے مجھے قانونی نوٹس بھیجا تھا اور کہا تھا کہ مجھ سے معافی مانگو۔ وہ چاہتا تھا کہ میں پریس کانفرنس کرکے بتاوں کہ وہ’ سلی ایکس‘ نہیں ہیں۔ سب سے پہلے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ انہیں کیسے پتہ کہ وہ ہی ’سلی ایکس‘ ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ میں پوپ کو ڈیٹ کرلوں گا لیکن اسے نہیں۔ اس نے مجھے دھمکی بھی دی کہ وہ میری پرسنل تصویریں اور ویڈیو لیک کر دے گا۔

ہمارے وکیل نے پوچھا کہ آپ نے سات برس میں دو فلموں میں کام کیا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ان کو جانتے ہی نہیں ہیں اور آپ کیوں لگا ہے کہ آپ وہ ’سلی ایکس‘ ہیں ؟ آپ سے کس بنیاد پر معافی مانگی جائے، سب سے پہلے آپ یہ بتائیے۔ نہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ اگر ایسا کرنا ہے تو کیس کیجئے۔آپ بتائے میں پریس کانفرنس کرکے ان کا تعارف کراوں کہ وہی ’سلی ایکس‘ تھے۔

Loading...

اس کے بعد رتک نے اپنا راستہ تبدیل کرلیا، اس نے کہاکہ اس کا افےئر مجھ سے نہیں تھا، اس کا افےئر کسی دیگر سے تھا اور اس نے صرف یہ سب تصور میں کیا ہے۔ میں نے کہاکہ تصور تو تب کرتے ہیں جب کوئی نہ ملے، آپ سے روز سیٹ پر ملتے ہیں، آپ کو جانتے ہیں تو تصور کیسے ہوگیا؟ اس کے بعد وہ (رتک) سائبر کرائم چلے گئے کہہ رہے ہیں کہ ان سب کے پیچھے کوئی تیسرا فراڈ ہے۔ بعد میں کوئی فراڈ نہیں نکلا تو اب ان کو مجھ سے معافی مانگنی چاہئے۔ کنگنا نے انکشاف کیا کہ کیسے وہ ایک بار آدتیہ پنچولی سے بچنے کے لئے اپارٹمنٹ کی پہلی منزل سے کود گئی تھی اور بعد میں خود کو ہوٹل کے کمرے میں بند کرلیا تھا لیکن وہاں بھی آدتیہ پنچولی پہنچ گیا تھا۔

ان کی (آدتیہ پنچولی) بیٹی مجھ سے ایک برس بڑی ہے۔ میں انکی بیوی سے ملنے ان کے گھر پر گئی اور کہاکہ وہ مجھے تنگ کرتے ہیں۔ میں نے کہا میری مدد کیجئے۔ ان کی بیوی نے مجھ سے کہاکہ دیکھو جب وہ گھر پر نہیں ہوتا ہے تو ہم لوگ بہت خوش رہتے ہیں۔ جب وہ گھر پر ہوتا ہے تو میرے یہاں کام کرنے والی یا جو بھی یہاں پر آتا ہے ان پر وہ ہاتھ اٹھاتا ہے۔ میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتی۔

کنگنا نے کہاکہ ایک بار مجھے یاد ہے کہ میں نے یاری روڈ پر جبلی مینسن میں کرایہ پر پہلی منزل پر گھر لیا ہوا تھا ۔ آدتیہ نے ڈپلی کیٹ چابی بنوائی اور اس نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی ، میں نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔ میرا گھٹنا بھی چھل گیا۔ کسی طرح میں خود کو بچانے میں کامیاب ہوئی۔ کنگنا نے فلم ایوارڈ فنکشن کو ’نمبر ون فراڈ‘ بتایا ۔ اس نے کہاکہ ایوارڈ تقریب ایک فراڈ ہے۔ آپ لوگ اسے مت دیکھا کرو۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اگر وہ آسکر ایوارڈ جیتتی ہیں تو کیا وہ لاس اینجلس جائیں گی۔ کنگنا نے کہاکہ مجھے آسکر کا کوئی کریز نہیں ہے اور اگر مجھے آسکر ملے گا تو میں نہیں جاوں گی۔ میرے ملک میں میرے صدر جمہوریہ سے مجھے جوایوارڈ ملتا ہے وہی میرے لئے سب سے بڑا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز