کنگنا کو مل گیا ہے کوئی خاص ، اب ڈیٹنگ نہیں ، کرنا چاہتی ہیں شادی

Feb 17, 2017 09:35 PM IST | Updated on: Feb 17, 2017 09:35 PM IST

ممبئی : ذاتی تعلقات کے اتار چڑھاو بھرے دور سے گزرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کوئی خاص مل گیا ہے، جنہیں وہ دل کی گہرائیوں سے محبت کرتی ہیں، لیکن وہ ان کے ساتھ صرف ڈیٹنگ کا ارادہ نہیں ركھتيں، بلکہ ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بدھنا چاہتی ہیں۔

فلم ناقد انوپما چوپڑا کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کمپینین میں بات چیت کے دوران کنگنا نے دل کھول کر اپنی بات رکھی اور شادی کے بارے میں اپنی سوچ ظاہر کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب آپ کی عمر 20 سال سے تھوڑی ہی زیادہ ہوتی ہے ، تو آپ کو حیرانی ہوتی ہے کہ آخر لوگ شادی کرتے ہی کیوں ہے؟ لیکن جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے اور آپ 30 سے ​​تھوڑے ہی کم ہوتے ہیں ، تو آپ کے اندر زچگی کا احساس پنپنے لگتا ہے اور آپ چیزوں کو الگ نظریہ سے دیکھنے لگ جاتی ہیں۔

کنگنا کو مل گیا ہے کوئی خاص ، اب ڈیٹنگ نہیں ، کرنا چاہتی ہیں شادی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے پارٹنر کے ساتھ ہونا واقعی اچھا ہوتا ہے، جسے آپ کے ماضی کے بارے میں پتہ ہوتا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ میں شادی شدہ زندگی کو اپنا بیسٹ دینا چاہتی ہوں، لیکن دوسرے انسان کا رویہ بھی اسی طرح کا ہونا چاہئے۔ مجھے کوئی مل گیا ہے، جنہیں میں دل کی گہرائیوں سے محبت کرتی ہوں، مگر میں صرف ڈیٹنگ نہیں کرنا چاہتی، بلکہ شادی کرنا چاہتی ہوں۔

کنگنا کے پہلے آدتیہ پنچولی، ادھینسمن اور ریتک روشن جیسی بالی وڈ شخصیات کے ساتھ تعلقات کے قصے شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔ ان کے ایک برطانوی شخص کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں بھی آ چکی ہیں۔ اگرچہ اس وقت ان کی زندگی میں کون ہے اور وہ کس خاص شخص کے بارے میں بات کر رہی ہیں، اس بارے میں فی الحال واضح نہیں ہو پایا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز