کنگنا رانوت اور راج کمار راؤ کی فلم ’مینٹل ہے کیا‘ اس دن ہوگی رلیز

اب راج کمار راؤ اور کنگنا رانوت کی فلم ’مینٹل ہے کیا‘ بھی ان دنوں خوب خبروں میں ہے

Oct 12, 2018 11:51 AM IST | Updated on: Oct 12, 2018 12:17 PM IST

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ آج کل بلندیوں پر ہیں۔ گزشتہ دنوں راج کمار کی رلیز ہوئی فلم ’استری‘ نے بالی ووڈ باکس آفس پر 150 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ ایسے میں اب راج کمار راؤ اور کنگنا رانوت کی فلم ’مینٹل ہے کیا‘ بھی ان دنوں خوب خبروں میں ہے۔

آپ کو بتا  دیں کہ طویل انتظار کے بعد راج کمار راؤ اور  کنگنا رانوت کی یہ فلم ’مینٹل ہے کیا‘ کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ واضح ہو کہ یہ فلم 29 مارچ 2019 رلیز ہونے والی ہے۔ گزشتہ دنوں اس فلم کا فرسٹ لک بھی جاری کیا گیا تھا۔

کنگنا رانوت اور راج کمار راؤ کی فلم ’مینٹل ہے کیا‘ اس دن ہوگی رلیز

جس میں راج کمار اور  کنگنا رانوت مینٹل انداز میں نظر آئے۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں کئی جگہ ہو رہی تھی۔ جہاں یہ اسٹارس عجیب سے لباس میں نظرآ رہے تھے۔

mental hai kya movie

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز