بہت جلد ہالی ووڈ سیریز میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں کپل شرما

بالی ووڈ اداکار کپِل شرما ہالی ووڈ فلم میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ کپِل نے راجیو ڈیگرا کی ہدایت میں بنی فلم فرنگی میں کام کیا ہے۔

Nov 25, 2017 02:08 PM IST | Updated on: Nov 25, 2017 02:08 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار کپِل شرما ہالی ووڈ فلم میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ کپِل نے راجیو ڈیگرا کی ہدایت میں بنی فلم فرنگی میں کام کیا ہے۔ راجیو نے بتایا کہ کپِل کو ہالی ووڈ سے پیش کش ملی ہے اور ضروری پیپرس پر دستخط کرنے باقی ہیں۔

بیڈماماز نام کی کمپنی کپِل کے ساتھ ایک ہالی ووڈ سیریز بنانا چاہتی ہے جس میں ایک ہالی ووڈ اسٹار اور ایک انڈین اسٹار بھی ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حالانکہ ابھی تک کپِل نے اس پروجیکٹ پر سائن نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہاں جائیں گے اور اگر ہمیں لگتا ہے کہ ہم اسے ضرور کریں گے۔یہ کپِل کے لیے ایک اچھا قدم ہوگا۔

بہت جلد ہالی ووڈ سیریز میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں کپل شرما

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز