جےڈی ایس ۔کانگریس نے حکومت کی تشکیل کے لئے گورنر کوضروری دستاویزات فراہم کیے

کرناٹک میں حکومت بنانے کے سلسلے میں جنتا دل (سیکولر) کے ریاستی صدر ایچ ڈی كمارسوامي نے آج شام گورنر وجو بھائی والا سے ملاقات کرکے ایک بار پھر حکومت بنانے کا دعوی پیش کرتے ہوئے ضروری دستاویزات سونپے ہیں۔

May 16, 2018 11:46 PM IST | Updated on: May 16, 2018 11:46 PM IST

بنگلور. کرناٹک میں حکومت بنانے کے سلسلے میں جنتا دل (سیکولر) کے ریاستی صدر ایچ ڈی كمارسوامي نے آج شام گورنر وجو بھائی والا سے ملاقات کرکے ایک بار پھر حکومت بنانے کا دعوی پیش کرتے ہوئے ضروری دستاویزات سونپے ہیں۔کمارسوامی نے کانگریس کے رہنما جی پرمیشور اور دوسروں کے ساتھ راج بھون جاکر گورنر سے ملاقات کی۔ گورنر سے ملاقات کے بعد، دونوں نے میڈیا سے بات کی۔

مسٹر پرمیشور نے کہا، ’’آج صبح کانگریس کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوئی جس میں جے ڈی ایس کی حمایت کرنے اور اس سے گورنر کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘‘۔

جےڈی ایس ۔کانگریس نے حکومت کی تشکیل کے لئے گورنر کوضروری دستاویزات فراہم کیے

انہوں نے کہا کہ گورنر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت بنانے کے لئے کسی کو دعوت دینے سے پہلے وہ آئینی ماہرین سے مشورہ کریں گے۔ گورنرنے سپریم کورٹ کی ہدایت اور دوسری ریاست میں ایسی صورت حال عمل میں لائی گئی روایت کو دیکھیں گے ۔ قانونی ماہرین سے صلاح و مشورہ کئے جانے کے بعد ہی گورنر کسی بھی نتیجے میں پہنچیں گے۔

مسٹر کمارسوامی نے کہا کہ، ’’ہم نے تمام لازمی دستاویزات گورنر کے حوالے کیا ہے، تاکہ وہ جان سکیں کہ ہمارے پاس حکومت بنانے کے لئے اکثریت حاصل ہے۔گورنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئینی طریقے سے کام کریں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کو دونوں جماعتوں کے اتحاد کے خطوط سونپے ہیں ۔ 117 ایم ایل اے کے دستخط والے حمایت کا ایک خط دیا گیا ہے۔ جنتا دل ایس کے رہنما نے کہا کہ ہمارے پاس حکومت بنانے کے لئے کافی تعداد میں لوگ ہیں اور ہم حکومت بنانے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز