نواز شریف نے پھر الاپا کشمیر کا راگ ، دہشت گرد برہان وانی کو بتایا کرشمائی لیڈر

Jan 05, 2017 06:30 PM IST | Updated on: Jan 05, 2017 06:30 PM IST

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کا راگ الاپتے ہوئے حزب المجاہدین کے مردہ دہشت گرد برہان وانی کو کرشمائی لیڈر قرار دیا ہے۔ شریف نے مسئلہ کشمیر پر منعقد دو روزہ بین الاقوامی پارلیمانی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی تعریف بھی کی۔ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ہمارا دل ہمارے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑک رہا اور دکھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کشمیر کے پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کشمیر کی پالیسی کو لے کر ہندوستان سے کہنا چاہئے کہ بہت ہو چکا۔

پاکستانی وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ کرشمائی کشمیری لیڈر برہان وانی نے کشمیر کی تحریک کو ایک نیا موڑ دیا۔ انہوں نے آٹھ جولائی کو سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں وانی کے مارے جانے کے بعد کشمیر میں شروع ہوئے احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے وہاں کے لوگوں پر ہندوستان کی مبینہ جارحیت پر افسوس کا اظہار کیا۔

نواز شریف نے پھر الاپا کشمیر کا راگ ، دہشت گرد برہان وانی کو بتایا کرشمائی لیڈر

شریف نے کہا کہ ہر پاکستانی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے لوگوں کو ان کی جدوجہد میں اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا اور ان کے حقوق کے لئے بین الاقوامی برادری کی روح کو جھنجھورتا رہے گا۔ شریف نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کی صورت حال سے باخبر کرنے کے لئے اہم ممالک میں اپنے خصوصی ایلچی بھیجے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں اپنے خطاب میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

شریف نے اقوام متحدہ میں پیش کئے گئے چار نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی برادری سے اس وعدہ کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی اپیل کی ، جو اس نے 70 سال پہلے کشمیری لوگوں سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا نفاذ ہونا چاہئے اور کشمیریوں کی جد و جہد اپنے نتیجہ تک پہنچنیچاہئے۔

خیال رہے کہ نواز شریف نے گزشتہ سال اکتوبر میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران وانی کی تعریف کی تھی ، جس پرہندوستان نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا اور کہاتھا کہ اس سے دہشت گردی سے پاکستان کی وابستگی کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران بھی دہشت گرد کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک نوجوان لیڈر بتایا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز